![]() |
| Corona virus recommends extension of school holidays in Karachi |
کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے
کراچی میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی سفارش کردی۔
کراچی میں وزیر صحت و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی
سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے
گئے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت نے وزیراعلی سندھ کو
کورونا وائرس کے باعث اسکولوں سمیت تعلیمی اداروں کو طویل عرصے کے لئے بند کرنے کی
سفارش کردی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ کراچی آنے والے تمام
مریضوں کی اسکریننگ کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرے گا اور اسکریننگ
کرے گا۔


No comments:
Post a Comment